ممبئی : اے ٹی ایم اور اس کے استعمال سے منسلک تمام قسم کے محصولات( فیس/چارجز) کاجائزہ لینے کے لئے ریزرو بین آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ سونپے گی۔
مرکزی بینک کی مانیٹری جائزہ کمیٹی کے میٹنگ کے بعد جمعرات کو جاری ’ترقی پذیر اور ریگو لیٹرپالیسی بیان‘ میں کہا گیا ہے کہ ’’لوگوں میں اے ٹی ایم کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تاہم، اے ٹی ایم محصولات میں تبدیلی کی مانگ بار بار کی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر، تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے، انڈین بینک ایسو سی ایشن (آئی یی اے ) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اے ٹی ایم سے منسلک تمام قسم کے محصولات کا جائزہ لے گی‘‘۔
آر بی آئی نے بتایا کہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے نام اور اس کی ذمہ داریوں کے بارے میں ایک ہفتے میں اعلان کیا جائے گا اور کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے دو ماہ کے اندر اندر وہ اپنی سفارشات سونپ دے گی۔