ہردوئی ،6 جون (یواین آئی) اترپردیش میں ہردوئی کے بلگرام کوتوالی علاقے میں جمعرات کو ٹریکٹر اور منی ٹرک کے مابین ہوئی ٹکرسے کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 30 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کٹرا بلہور شاہراہ پر صدر پور کے نزدیک یہ حادثہ رات تقریبا دو بجے اس وقت پیش آیاجب تلک چڑھا کر واپس لوٹ رہے لوگوں کی ٹریکٹر ٹرالی میں تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی جس سے ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں دب کر چھ افراد کی موت ہو گئی ہے وہیں 30 افراد اس حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پر یا درشی نے یہاں بتایا کہ بگھولي تھانہ علاقہ کے بھارت پور کے باشندے رام پر كاش پال کی بیٹی کا بدھ کی رات سانڈي تھانہ علاقہ کےسسیڈامجرا دھوندھي گاؤں میں تلک تھا۔ ایل خانہ اور گاؤں کے لوگ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تلک چڑھانے گئے تھے۔ تلک چڑھنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔بلگرام کوتوالی علاقے کے صدرپور کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ سامنے سے آرہی ایک ڈی سی ایم نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ جس سے ٹرالی پلٹ گئی اور سبھی لوگ دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور سب کو نکال کر اسپتاال پہنچایا۔
اس حادثے میں بھارت پور کے باشندے رجیجو (40) ، شنکر (60) اور وشرام (45) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ضلع اسپتال میں علاج کے دوران رشي کمار (60)، گنگارام (50) اور سرسا تھانہ علاقہ کے بندھيا ر کے باشندے بالک رام (60) کی بھی موت ہو گئی۔حادثےمیں تیس افراد زخمی ہیں۔ ان کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔