لکھنؤ (نامہ نگار)بی جے پی سٹیزن فار اکاؤنٹبل گورنیس تنظیم کے ساتھ مل کر چائے پر گفتگو مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس موضوع پر منعقدہ پروگرام میں چالیس شہروں میں ۱۶۷مقامات پر لوگوں نے مہم میں حصہ لیا۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر چندر موہن نے بتایا کہ عوام سے رابطہ کرنے کا یہ عجیب وغریب تجربہ لوگوں کو پسند آرہاہے۔ پوری ریاست میں جس طرح سے ہزاروں لوگوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بی جے پی کے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی سے براہ راست گفتگو کی اس سے مخالفین کے حواس باختہ ہوگئے۔ اس طرح کے عجیب وغریب تجربہ سے عوامی مسائل عوام کے سامنے آئے ہیں وہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔
دوسری جانب نریندر مودی نے تعلیم ، سیاہ دولت اور نظم ونسق وغیرہ مسائل پر عوام کو جواب دیکر مطمئن کیا ہے۔