نئی دہلی،7جون(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک معصوم بچی کے قتل کے معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ علی گڑھ میں دو سال کی معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ حرکت کے بعد قتل کرنے کا یہ شرم ناک واقعہ بے حد افسوس ناک ہے۔ریاستی حکومت کو فوری طورپر ریاست میں قانون کی بحالی کرنے کےلئے سخت کارروائی کرکے قصورواروں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنا چاہئے۔