اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں کو جس پھل کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، وہ کوئی اور نہیں پھلوں کا بادشاہ آم ہے۔
آم نہ صرف لذیذ ہوتے ہں بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کے بھی حامل ہوتے ہیں اور اعتدال سے کھانے پر یہ مجموعی صحت پر جادوئی اثرات کرسکتا ہے۔ویسے تو لوگ عام طور پر پھل کا گودا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اس کا جوس بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اور اس جوس سے آپ صحت کو جو فائدے ہوتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔
کینسر کی روک تھام
آم اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو کہ بریسٹ، آنتوں، خون اور مثانے کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں، اس میں موجود غذائی فائبر اس حواے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق آم میں موجود اجزا کینسر زدہ خلیات کی روک تھام میں کردار ادا کرتے ہیں۔
کولیسٹرول لیول کم کرے
آم کا جوس جسم کو مناسب مقدار میں وٹامن سی فراہم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی کا امتزاج کولیسٹرول لیول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بلڈ پریشر مستحکم رکھے
آم کے جوس میں موجود پوٹاشیم مسلز، دل اور اعصابی افعال کی معاونت کرتا ہے، پوٹاشیم وہ جز ہے جو جسم میں سیال اور بلڈ پریشر کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
خون کی کمی دور کرے
جسم میں اائرن کی کمی خون کی کمی سمیت متعدد طبی مسائل کا باعث بنتی ہے، مگر آم کے جوس کا روزانہ استعمال موجود آئرن کی وافر مقدار جسم کو مہیا کرتا ہے، آم کے جوس خون کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
آنکھوں کی صحت بہتر بنائے
آم کھانا یا اس کا جوس پینا جسم کو وٹامن اے فراہم کرتا ہے جو کہ عمر بڑھنے سے بینائی کو لاحق ہونے والے عام مسائل کے خلاف ڈھال ثابت ہوتا ہے جبکہ بینائی کی کمزوری کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
جلد شفاف کرے
آم کے جوس کا ایک فائدہ جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے جیسے کیل، مہاسے اور دیگر جلدی عوارض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ آم کے گودے کو جلد پر 10 منٹ کے لیے لگا کر دھولینا جلد کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔
انسولین لیول کو معمول پر لائے
بغیر چینی کے آم کا جوس جسم میں انسولین کی سطح کو معمول پر لاکر شوگر کنٹرول کرنے میں مد دیتا ہے (مگر اعتدال ضروری ہے جبکہ ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں)۔
نظام ہاضمہ بہتر کرے
آم کا جوس نظام ہاضمہ کی صحت بہتر کرکے بدہضمی کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ قبض کے شکار افراد کے لیے بھی یہ جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
جسمانی مدافعتی نظام مضبوط کرے
اس جوس میں موجود وٹامن سی، وٹامن اے اور کیروٹین مل کر جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں جس سے موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔