سلمان خان کی فلم بھارت نے جہاں ایک طرف اپنی اوپننگ کے دن اب تک کے سبھی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر زبردست کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا وہیں فلم تیسرے دن بھی کمائی کے معاملہ میں دھیمی پڑتی نظر نہیں آرہی ہے ۔
فلم نے تیسرے دن یعنی جمعہ کو 22.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔ حالانکہ یہ بزنس فلم کے پہلے دن کے تقریبا آدھا ہے ، لیکن پھر بھی فلم میکرس کو امید ہے کہ فلم کو ویک اینڈ کا فائدہ مل سکتا ہے ۔
سلمان خان اور ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی جوڑی ریلیز کے پہلے دن ہی ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میچ کے باوجود 42.3 کروڑ کی اوپننگ کرنے میں کامیاب رہی تھی ، وہیں فلم نے دوسری دن 31 کروڑ کی کمائی ، جس کے بعد ایسا مانا جارہا تھا کہ فلم اپنے تیسرے دن 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی ، لیکن اس سے تھوڑا چوک گئی ۔