لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی کا تالاب تحصیل کیمپس میں بنے ڈپٹی رجسٹرار دفتر کا تالا توڑ کر گزشتہ رات چور کمپیوٹر و لیپ ٹاپ چوری کر لے گئے۔ چوری کی اطلاع پاکرموقع پر پولیس اور ڈاگ اسکوائڈدستہ بھی پہنچ گئے۔ بی کے ٹی تحصیل کیمپس کے مشرق میں ڈپٹی رجسٹرار کا دفتر بنا ہوا ہے۔ جمعہ کی صبح جب ملازمین دفتر پہنچے تو دفتر کے تالے و دروازے ٹوٹے پڑے تھے اور کاغذات ادھر اُدھر بکھرے پڑے تھے۔ چوری کی اطلاع پاکرپر موقع پر پولیس اور ڈاگ اسکوائڈدستہ بھی پہنچ گیا۔ کھوجی کتا تحصیل کیمپس میں گھوم کر واپس لوٹ آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چور دو کمپیوٹر اور ایک لیپ ٹاپ اٹھا لے گئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ وہیں دفتر میں چوری کی وجہ
پورے دن ڈپٹی رجسٹرار دفتر کا کام متاثر رہا۔