گورکھپور(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کی ملک بچائو ملک بنائو ریلی میں جو ۱۵؍فروری کو مان بیلا میدان میں ہونے جارہ ہے اس میں وزرا کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ نئے بندوبست کے تحت صرف کارکنان اورریلی میں شامل ہونے والے لوگ بھی اہم راستوں سے شہر میں آئیں گے ۔ریلی کو پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو، وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکے علاوہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈرمان بیلا میں ہونے والی ریلی سے خطاب کریں گے۔ریلی میں تقریبا۱۲؍لاکھ لوگوں کے شامل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔انتظامیہ نے بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے انتخابی تیاریوں کے پیش نظر مخالفت جماعتوںکو پیچھے چھوڑدیا۔پارٹی نے پارلیمانی حلقہ کے امیدواروںکا اعلان سب سے پہلے کیاتھا سماج وادی پارٹی ریاست میں ایسی تنہا پارٹی ہے جس نے صوبہ کی ۸۰ پارلیمانی نششتوں میں سے ۷۷نششتوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔مخالف پارٹیوں میں بی ایس پی نے کچھ امیدواروں کے نامو کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ بی جے پی ، کانگریس میں امیدواروں کے انتخاب کو لیکر گفتگوکی جارہی ہے۔ ابھی تک اعظم گڑھ ، بریلی، جھانسی، وارنسی ،گونڈہ اورسہارنپور میں ریلی کے ذریعہ انتخاب سے پہلے ماحول بنانے کی کوشش میں سماج وادی پار ٹی کا قافلہ گورکھپور پہنچ چکا ہے واضح رہے کہ گورکھپور میں ۱۵؍فروری کو مان بیلا ریلی میں پا رٹی کے اعلیٰ وسی
نئر لیڈران موجود رہیں گے۔
گورکھپور میں گزشتہ ماہ بی جے پی کے وزیراعظم عہدے کے امیدوار نریندرمودی کے ریلی کے بعد سیاسی نظریہ سے سماج وادی پارٹی کی ریلی کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ابھی تک ریلیوں میں ملائم سنگھ یادو اورمودی نے ایک دوسرے پر حملے کئے ہیں ۔ گورکھپور میں ایک مرتبہ پھر مودی ملائم سنگھ یادو کے نشانے پر ہوں گے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں گورکھپور میں کامیابی سے سماج وادی پارٹی کے حوصلہ بلند ہے۔ واضح رہے کہ منطقے کی ۲۸اسمبلی نششتوںمیںسے سماج وادی پارٹی نے ۱۲؍نششتوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ بی ایس پی ۶ ، بی جے پی ۵، اورکانگریس کو چارنششتوں پر بھی اکتفا کرنا پڑا۔ سماج وادی پارٹی اسمبلی انتخابات کے بعد بدلتے ہوئے حالات کو اپنے حق میں کرنے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے۔