رامپور(نامہ نگار)کوتوالی شاہ آباد کے ڈھکیا چوکی علاقہ کے ایک گائوںمیں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔طالب علم کی لاش جنگل میں ایک پیڑ سے لٹکی ہوئی تھی ۔ کھندیلی کے باشندے رام سنگھ کابیٹا ہربنش(۱۲)ساتوین جماعت کا طالب علم تھا جمعرات کی صبح وہ کھیت پر گیا ہواتھا۔کافی وقت گزرنے کے بعد جب وہ گھر واپس نہیں پہنچا تو اہل خانہ نے اسے تلاش کیا اسی دوران گائوں کے لوگوں نے اس کی لاش کو پیڑ سے لٹکتے ہوئے دیکھا اوراہل خانہ کواطلاع دی۔پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی لیکن اسے قبل ہی اہل خانہ نے پولیس کواطلاع دئے بغیر آخری رسوم انجام دے دی۔