بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کی حکومت نے جو کام ۲۳ماہ کی مدت کار میں کیا ہے اتنا کام سابقہ حکومتوں نے پانچ سال کی مدت کارمیں بھی نہیں کیا ۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا تاجریونین کے ریاستی صدر وزیرمملکت سندیپ بنسل نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ گووند انڈسٹریز کے افتتاح کے موقع پر مسٹر بنسل نے سماج وادی پارٹی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کو پورا کیا ہے ۔ طلبہ وطالبات میں پندرہ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ،۹سوکروڑکسانوںکا قرض معاف کیا ۔ تاجروں کے مفاد کیلئے حادثہ بیمہ کی رقم چارلاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ اور کھلاڑیوں کی انعام کی رقم پانچ لاکھ سے بڑھ کر گیارہ کئے ۔ انھوں نے کہا کہ تاجر۱۴؍
فروری سے ۲۲فروری تک سائیکل ریلی ، اسکوٹر ریلی نکال کر حکومت کی حصولیابیوں کو عوام سے روشناش کرائی ۔ انھوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کاداغ نہ لگنے والی ریاست کے تنہا لیڈرملائم سنگھ یادوہے ۔ اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تاجروں سے ناجائز رقم وصول کرنے والے افسران وملازمین کو بخشا نہیں جائے گا ۔ اس موقع پرضلع صدر پون جین ،شرد جین ، راجیش اروڑا ، رما پتی شکلا ،دانش صدیقی،سنیل گپتا اورراجیش شرما وغیرہ موجود تھے۔