بریلی : اترپردیش میں بریلی شہر کے سبھاش نگر علاقے میں بدمعاشوں نے کار میں سوار زائرین کو یرغمال بناکر ان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) ابھینندن سنگھ نے پیر کو یہاں بتایا کہ فتح گنج مغربی علاقے کے اگراس قصبے کے فہیم انصاری اتوار کی دیر رات اپنے کنبے کے ساتھ بدایوں میں واقع بڑے سرکار درگاہ کی زیارت کی زیارت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔ تقریباً گیارہ بجے مہیش پورہ پھاٹک بند ہونے کے سبب وہ لوگ بخارا سے کریلی والے راستے پر آگئے ۔ انہیں سبھاش نگر علاقے کی سرحد پر واقع کریلی کراسنگ بھی بند ملی۔
پھاٹک بند ہونے پر فہیم نے کار روکی اور باہر آگئے ، اس دوران جھاڑیوں میں پہلے سے چھپے بیٹھے چار پانچ بدمعاشوں ان کے پاس آئے اور بندوق کی نوک پر کار کو کچے راستے پر لے گئے جہاں انہوں نے کار میں سوار سبھی لوگوں کو یرغمال بنالیا اور خواتین سے سونے چاندی کی زیورات اتروالئے اور ان کے موبائل نیز دس ہزار روپے بھی لوٹ لئے ۔ لوٹ کے بعد بدمعاش ڈرائیور کا لائسنس بھی چھین کر فرار ہوگئے ۔
اس سلسلے میں سبھاش نگر تھانے میں لوٹ کا معاملہ درج کرادیا گیا ہے ۔ پولیس بدمعاشوں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔