ممبئی ۔ بالی ووڈ کی راک اسٹار گرل نرگس فاخری کا کہنا ہے کہ اپنی آنے والی فلم میں میں تیرا ہیرو پہلی بار ہندی میں ڈبنگ کرکے انہیں بے حد مزہ آیا ہے ۔ ۲۰۱۱ء میں آئی فلم راک اسٹار سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی نرگس فاخری کی اب میں تیرا ہیرو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ راک اسٹار میں نرگس کی آواز کسی دیگر نے ڈب کی تھی۔ نرگس نے کہا کہ میں نے پہلی بار کسی فلم کیلئے ہندی میں ڈبنگ کی ہے۔ اور اس میں مجھے بے حد مزہ آیا ہے نرگس نے اس سے قبل مدراس کیفے فلم کیلئے انگریزی میں ڈبنگ کی تھی۔ نرگس فاخری نے کہا حالانکہ یہ میرے لئے خوفزہ کرنے والا تجربہ تھا لیکن اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا۔ کامیڈی کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے لیکن اس فلم میں ہم نے کمال کی کامیڈی کی ہے اس فلم کے بعد میں شوقین فلم کے ری میک میں کام کرنا شروع کردوں گی۔ واضح رہے کہ ایکتا کپور کے بینر تلے بنی فلم میں تیرا ہیرو کی ہدایتکاری ڈیوڈ دھون نے کی ہے۔ اس فلم میں نرگس فاخری کے علاوہ رون دھون اور ایلیانا ڈکروز کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ فلم چار اپریل کو ریلیز ہوگی۔