لکھنو 14 جون 2019 : انجمن محافظ الا یمان دبگا ، لکھنو ¿ کی جانب سے مسجد ابوطالبؑ میں مولانا نفیس اختر زینبی کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ اس کے بعد انہدام جنت البقیع کے سلسلہ سے آج یہاں زبر دست احتجاج زیر صدارت حجة الاسلام والمسلمین سید علی عابدی ہوا ۔
احتجاجی جلسہ کو خطا ب کرتے ہوئے مولاناسید علی عابدی نے کہاکہ 08شوال انہدام جنت البقیع تاریخ اسلام کا سیا ہ ترین دن ہے ۔ جنت البقیع وہ جگہ ہے جہاں پیغمبر اسلام صلعم ہر شب جمعہ بقیع جاکر وہاں کے مدفون افراد کے لیے دعا کرتے تھے۔ قیامت کے دن ستر ہزار لوگ نیک صفات کے ساتھ بقیع سے محشور ہونگے اور جو لوگ بقیع میں دفن ہوئے ہیں ان کو آپ شفاعت کی بشارت دیں گے ۔
اس کے بعد مولانا نفیس اختر زینبی نے کہاکہ جنت البقیع کی شان و عظمت یہ ہے کہ پیغمبر اکرم صلعم اور آپ کے خاندان کے افرادجنت البقیع زیارت کو جاتے تھے۔آپ جناب عقیل ؑکے گھر کی جگہ پر کھڑے ہوکر بقیع میں مدفون مرحومین کے لیے دعا کرتے تھے۔ سارے شیعہ علمانے بقیع کی زیارت کے بارے میں مستحب مو کدہ کا فتویٰ دیا ہے۔مولانا نے کہاکہ شیعہ علما ءو قوم اس وقت تک احتجاج کر تی رہے گی جب تک جنت البقیع کی تعمیر نہ ہو جائے۔
جنت البقیع کی تعمیر ہونا تمام شیعہ کا مقصد اول ہے ۔ پر وگرام میں آل سعود مر دہ باد ، جنت بقیع کی تعمیر دو با رہ کرو جیسے نعرے لگائے گئے ۔ آخر میں انجمن محافظ الایمان کے صدر گوہرمہدی نے کہاکہ جب ہماری رگوں خون دوڑ رہا ہے اور سانسیں چل رہی ہیں اس وقت ہم جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے احتجاج کر تے رہیں گے ۔ محافظ الایمان کے سکریٹری نیّرنے علما و مو منین کا شکریہ اداکیا ۔