جودھپور 17 جون (یواین آئی) فلم اداکار سلمان خان کو جھوٹا حلف نامہ پیش کرنے کے معاملے میں ان کے خلاف ریاستی حکومت کی عرضی عدالت میں مسترد ہونے سے بڑی راحت ملی ہے۔
چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جودھپور (دیہی) کی عدالت نے آج ہرن کا شکار کرنے کے معاملے میں سلمان کی طرف سے سال 2006 میں اپنا آرمس لائسنس کھو نے کا جھوٹا حلف نامہ پیش کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے سلمان کے خلاف پیش کی گئی عرضی کو مسترد کر دیا ۔
عدالت نے پیشی کے دوران سلمان کی طرف سے مبینہ طور پر غلط حقائق کی بنیاد پر حاضری سے معافی دینے کے معاملے میں سلمان کے خلاف ریاستی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی عرضی کو بھی مسترد کر دیا۔