واشنگٹن، 19 جون (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فوج کے سکریٹری مارک ایسپر کو ملک کا نیا ایگزیکٹیو وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر ایسپر امریکہ کے موجودہ ایگزیکٹیو وزیر دفاع پیٹرک شینهن کی جگہ لیں گے جنہوں نے نامزدگی عمل سے اپنا نام واپس لینے کے علاوہ اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ مسٹر ایسپر اب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن کے نئے سربراہ ہوں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے منگل کو ٹوئٹ کیا، “ایگزیکٹیو وزیر دفاع پیٹرک شینهن نے بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تقرری کے عمل کو آگے نہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
امریکی صدر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، “میں پیٹرک شینهن کے شاندار کام کے لئے ان کا شکریہ اور فوج کے سکریٹری مارک ایسپر کو نیا ایگزیکٹیو وزیر دفاع بنائے جانے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں مارک کو جانتا هوں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ شاندار کام کریں گے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر شینهن نے منگل صبح اپنا استعفی سونپا۔
میڈیا میں مسٹر شینهن نے گھریلو تشدد کے ایک معاملہ میں شامل ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے نامزدگی عمل سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
امریکہ کے ایگزیکٹیو وزیر دفاع نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے اسے کافی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی اورخانگی وجوہات سے وہ اپنے عہدہ سے استعفی دے رہے ہیں۔
مسٹر شینهن نے چھ ماہ پہلے سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی کے استعفی دینے کے بعد ایگزیکٹیو وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا تھا۔