کرکٹ میں کبھی کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ لیکن کوئی ٹیم اگر صرف چھ رنوں پر آل آوٹ ہوجائے تو کیا آپ یقین کریں گے ؟ شاید نہیں … مگر یہ سچ ہے ۔ دراصل خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں ایک ٹیم صرف چھ رنوں پر ڈھیر ہوگئی ۔ یہاں کوئی کلب کی ٹیمیں نہیں کھیل رہی تھی بلکہ یہ ایک بین الاقوامی میچ تھا ۔ یہ میچ روانڈا کی راجدھانی کگالی سٹی میں کھیلا گیا ۔
یہ مقابلہ مالی اور روانڈا کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مالی کی ٹیم صرف چھ رنوں پر آل آوٹ ہوگئی ۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور کا یہ نیا ریکارڈ بن گیا ہے ۔ اس سے پہلے اسی سال جنوری میں چین کی خواتین ٹیم 14 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی ، لیکن اب سب سے کم اسکور کا یہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے ۔
مالی کی پوری ٹیم 9 اوورس میں آل آوٹ ہوگئی ۔ اتنا ہی نہیں چھ میں سے پانچ رن ایکسٹرا کے طور پر ہی آئے ۔ یعنی صرف ایک رن بلے سے آیا ۔ 9 بلے باز تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔
روانڈا نے یہ ہدف صرف چار گیندوں میں حاصل کرلیا ۔ روانڈا کیلئے 19 سالہ تیز گیند باز جوسین نائرن کندینیجا نے کوئی رن دئے بغیر تین وکٹ لئے ۔ وہیں میری ڈیانے اور لیگ اسپنر مارگیٹ ویمولیا نے دو دو وکٹ لئے ۔