ہاپوڑ: ضلع کے تھانہ سمبھاولی علاقہ کے ہروڑاموڑ پر واقع مکان پر نصف درجن سے زیادہ بدمعاشو ں نے حملہ کردیا۔مزاحمت کرنے پر بدمعاشو ں نے سڑیاولاٹھی ڈنڈوں سے میاں بیوی کو شدید طورسے زخمی کردیااورگھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے زخمی میاں بیوی کو علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال میںداخل کرایا گیا جہاں بیوی کی تشویشنا ک حالت کو دیکھ کر ڈاکٹروں نے دہلی بھیج دیا۔موصولہ خبر کے مطابق تھانہ سنبھاولی علاقہ کے ہروڑاموڑ پر سنٹو اپنے بیوی اوردونوں بچوں کے ساتھ چھت پر سور ہاتھا رات میں تقریبانصف درجن سے زائد اسلحہ سے لیس بدمعاش چھت پر پہنچے اورزینے کے راستے نیچے کمروں میں داخل ہوگئے۔
سامان نکالنے کی آواز سن کر سنٹو کی بیوی شیکھابیدار ہوگئی اس نے بدمعاشوںکو دیکھ کر شور مچادیا بدمعاشوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے شیکھاکو پیٹنا شروع دیا ۔شیکھا کی چینخ وپکارسن کر سنٹونیچے پہنچا اور مذاحمت کرنے لگا۔بدمعاش فرارہو تے وقت صدوق اورسوٹکیس اپنے ساتھ لے گئے جس میں نقد وزیورات رکھے ہوئے تھے۔سنٹو کے بھائی سنجے نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔