لکھنؤ، 21 جون (یواین آئی) اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے فرضی فرم بنا کر اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) جمع نہ کرکے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے منظم گروہ کے چارافراد کو گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا سے گرفتار کر لیا۔
ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ فرضی فرم رجسٹرڈ کرکے جی ایس ٹی جمع نہ کرکے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے منظم گروہ کے چار افراد آدرش نگر دہلی کے راجیو کمار كچھل، گوتم بدھ نگر کے تھاپ کھیڑا کے ستیندر کمار اور روهني دہلی کے نتن بنسل کو گرفتار کیا۔