رواں سردیوں نے امریکہ کی جھیلوں کو بھی بیس برسوں میں پہلی بار منجمد کر دیا ہے. امریکہ میں حالیہ طوفان ملک کی مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہی مچھانے کے بعد مشرقی کینیڈا میں داخل ہو گیا ہے جس سے ملک کے مشرقی علاقوں میں نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
کینیڈا کے حکام نے طوفان کی وجہ سے کیوبک سے نیو فاونڈلینڈ تک کا 200 کلومٹر کا ہائی وے بند کر دیا ہے۔
اس طوفان میں اب تک دو درجن کے قریب افراد کی ہلاکت کا اطلاعات ہیں۔
امریکہ میں طوفان کے تیسرے دن جمعے کو بحلی کی تاریں اور درختوں کے گرنے سے تقریباً 450000 ہزار افراد اور کاروبار بجلی سے محروم رہے۔
برفانی طوفان کی وجہ سے کیوبک اور نیو فاونڈ لینڈ میں جمعے کو 30 سنٹی میٹر برف پڑی اور 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز اندھی چلی۔
کینیڈا کے مشرقی صوبوں نوا سکوٹیا میں بھی اس طوفان کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئیں۔
کیوبک میں شدید برف باری اور اندھی کی وجہ سے کئی شاہراہوں کے بعض حصے بھی بند کر دیے گئے۔
برف باری اور اندھی
برفانی طوفان کی وجہ سے کیوبک اور نیو فاونڈ لینڈ میں جمعے کو 30 سنٹی میٹر برف پڑی اور 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز اندھی چلی۔
کینیڈا کے محکمۂ موسمیات کے حکام نے سردی میں آنے والے طوفان کے بارے میں کئی وارننگ جاری کیے ہیں اور ملک میں سنیچر اور اتوار سخت موسم کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ طوفان بدھ کو امریکہ سے شروع ہوا ہے۔
امریکہ میں بدھ سے شروع ہونے ولے طوفان ایٹلانٹک کے ساحلی علاقوں کو برف کی دبیز چادر اوڑھانے کے بعد شمال میں آگے کو بڑ ا ہے۔ اس طوفان میں اب تک درجنوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیویارک میں ایک 36 سالہ حاملہ خاتون برف صاف کرنے والی گاڑی سے ٹکر کے باعث ہلاک ہو گئیں اب ڈاکٹرز ان کے بچے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گاڑی کے ڈرائیور کے خلاد تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
جارجیا میں پولیس سربراہ نے خراب موسم کے باعث ویلنٹائن ڈے کی تقریبات منسوخ کر دیں تھیں۔
رواں سردیوں نے امریکہ کی وسط مغربی جھیلوں کو بھی بیس برسوں میں پہلی بار منجمد کر دیا ہے۔
جارجیا اور جنوبی کیرولائنا سمیت کئی علاقوں میں لگ بھگ ساڑھے چار لاکھ گھروں میں جمعے کی صبح سے بجلی نہیں ہے۔
مزید برف کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی ساحلی علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر تین انچ تک مزید برف پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی ساحلی علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر تین انچ تک مزید برف پڑنے کی توقع ہے۔
بعض علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔ جمعے کو ایک مقام پر متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
واشنگن کے قومی ہوائی اڈے سے جمعے کو 1500 پروازیں منسوخ کی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکہ میں حالیہ برفانی لہر جسے ’پیکس‘ کا نام دیا گیا ہے اب تک 25 لوگوں کی ہلاکت کا باعث بن چکا ہے۔ اکثر ہلاکتیں سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں ہوئیں۔
نیویارک اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکی جنوب مشرق سے لے کر شمال مشرق تک آنے والے شدید برفانی طوفان میں کم سے کم دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی موسمیاتی اور ماحولیاتی ماہرین نے امریکہ کے ایک بڑے حصے جنوب مشرق سے لیکر شمال مشرق تک آنیوالے طوفان کو تاریخی لیکن تباہ کن ہونے سے تعبیر کیا تھا۔
ریاست جارجیا جو طوفان میں بری طرح متاثر ہوا ہے وہاں ریاستی و وفاقی حکومتوں نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔
امریکی موسمیات کے ٹی وی چینل کے مطابق شدید برفانی طوفان مین پچاس ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہوا۔
نیو جرسی سمیت کئی ریاستوں میں بدھ کی شدید برفباری میں بارہ انچ اور کہیں اس سے بھی زیادہ برف پڑی۔ جبکہ نیویارک سمیت شمال مشرق میں برفباری کے ساتھ شدید بارش بھی ہوئی ۔