واشنگٹن ،24جون (یواین آئی)اقوام متحدہ کے ذریعہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے کالم لکھنے والے جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ فیڈرل بیورآف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی )سے کرائے جانے کی درخواست کے بیچ امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے خاشقجی کے مسئلہ کو فراموش کرتے ہوئے سعودی عرب کی تعریف کی ہے اور اسکے ساتھ تجارت کو اہمیت دی ہے ۔
اقوام متحدہ نے سنیچر کو ایک رپورٹ جاری کرکے کہاتھا کہ کس طرح سے خاشقجی کا قتل کرنے والی سعودی عرب کی ایک ٹیم نے انکے قتل سے پہلے انھیں ’قربانی کا بکرا ‘بتایاتھا۔اقوام متحدہ نے ایف بی آئی سے خاشقجی کے قتل کی جانچ کرائے جانے کی درخواست کی ۔
دریں اثنا مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو ایک نیوز چینل سے کہاکہ خاشقجی کے قتل کے معاملہ اچھی طرح جانچ ہوچکی ہے ۔انھوں نے کہاکہ سعودی عرب ،امریکہ کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ۔