نئی دہلی،26جون (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آج کہا کہ عوام ملک کو پرانے دور میں لے جانے کےلئے تیار نہیں ہےبلکہ وہ نئے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کےلئے تیار ہے اس لئے سبھی کو مل کر گاندھی کے ماڈل کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی نسل کی امیدوں کو پورا کرنے کےلئے ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر اظہار تشکر پر راجیہ سبھا میں تقریباً 12گھنٹے تک چلی بحث میں بدھ کو جواب دیتے ہوئے اپوزیشن کے ذریعہ حکومت کے کام کاج میں بار بار رکاوٹ ڈالنے کے بجائے مثبت اور تخلیقی تعاون کرنےکی اپیل کی۔
اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے سابق صدر پرنب مکھرجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کو مخالفت کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔