سری نگر، 27 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوسرے دن جمعرات کی صبح مہلوک ایس ایچ او ارشد خان کی کرن نگر سری نگر میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے اور وہاں پسماندگان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
بتادیں کہ انسپکٹر ارشد خان، 12 جون کو اننت ناگ میں کے پی روڑ پر جنگجوؤں کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں ایمس دہلی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے تھے۔
اس حملے میں سی آر پی ایف کے چھ اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری العمر نامی جنگجو تنظیم نے قبول کی تھی۔