نئی دہلی‘ 27جون (یو این آئی) سرکاری فضائی کمپنی ایر انڈیا کے ممبئی سے امریکہ کے نیوارک جارہے طیارہ میں بم ہونے کی اطلا ع ملنے کے بعد طیار ہ کو لندن میں اتار کر اس کی تلاشی لی گئی۔
ایر انڈیا کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرواز نمبر اے آئی 191 کو جمعرات کو احتیاط کے طور پر لندن کے اسٹینڈاسٹیڈ ہوائی اڈے پر اتاراگیا کیوں کہ اس میں بم ہونے کی دھمکی ملی تھی۔ حالانکہ ترجمان نے فی الحال مزید کوئی اطلاع دینے سے انکار کردیا۔
https://twitter.com/BBCBreaking/status/1144183788584480768
دوسری طرف اسٹینڈ اسٹیڈ ہوائی اڈے نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایر انڈیاکا بوئنگ 777 مقامی وقت کے مطابق 10.15 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر تقریبا َ دو بجکر 45منٹ) کے قریب ہوائی اڈے پر حفاظت کے ساتھ اتار لیا گیا۔ ایسکس پولیس ہوائی اڈے پر پوری طرح مستعد تھی۔ طیارہ کو رن وے سے دور ایک جگہ لے جایا گیا۔
ایر انڈیا کے طیارہ کی پور ی جانچ کی جارہی ہے جب کہ اسٹینڈ اسٹیڈ ہوائی اڈے کے رن وے پر طیاروں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔