نئی دہلی، 29جون (یو این آئی) سابق وزرخارجہ سشما سوراج نے اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے۔
دوسری بار بنی نریندر مودی حکومت کی کابینہ میں محترمہ سوراج کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے 17ویں لوک سبھا کے لئے الیکشن بھی نہیں لڑا تھا۔
سابق وزیرخارجہ نے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا میں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 8صفدر جنگ لین، نئی دہلی خالی کردی ہے۔
برآئے مہربانی نوٹ کریں کہ میں پرانے پتے کے فون نمبروں پر دستیاب نہیں ہونگی۔