سری نگر، 30 جون (یو این آئی) وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔
سنہ 2015 میں معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دنگل’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں برکت کھو رہی تھی، ایمان متاثر ہورہا تھا اور مذہب کے ساتھ تعلق خطرہ میں خطرے میں پڑ گیا تھا۔
5 years ago I made a decision that changed my life and today I’m making another one that’ll change my life again and this time for the better Insha’Allah! 🙂 https://t.co/ejgKdViGmD
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) June 30, 2019
18 سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے فلمی کیریئر سے سنیاس لینے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا کھاتوں پر اپنی ایک طویل تحریر میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے قرآن کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب کے اقوال کا سہارا لیا ہے۔
This to clarify that none of my social media accounts were or are hacked and are being handled by me personally. Kindly refrain from believing or sharing claims that state otherwise! Thanks.
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) July 1, 2019