ٹوکیو، 3 جولائی (یو این آئي) جاپان میں شدید بارش کے سبب سیلاب آنے اور مٹی کے تودے گرنے کی وارننگ کے پیش نظر تین بڑے شہروں سے تقریبا آٹھ لاکھ لوگوں کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بی بی سی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاپان کے کیوشو جزیرے پر واقع کاگوشیما سٹی، کریشیما اور ایرا میں باشندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائيں۔
وزیر اعظم شینزو آبے نے مذکورہ شہروں کےباشندوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔