نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) محترمہ نرملا سیتارمن نے 49 سال کے بعد بجٹ پیش کرنے والی ملک کی دوسری خاتون وزیرخزانہ ہونے کافخر حاصل کیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ پچھلے حکومت میں، ارون جیٹلی وزیر مالیات تھے ، لیکن ان کے بیمار ہونے اور کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے باعث اس بار محترمہ سیتارمن کو وزیر خزانہ جیسے اہم وزارت کا چارج دیا گیا۔
محترمہ سیتارمن بجٹ پیش کرنے کے لئے پہلی مکمل خاتون وزیر خزانہ بن گئی۔ قبل ازیں، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بجٹ پیش کرنے کی پہلی خاتون تھیں لیکن اس وقت ان کے پاس وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ وزیر مالیات کا اضافی چارج تھا۔ محترمہ گاندھی نے 28 فروری1970کو وزیر مالیات کے طور پر پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔
سال 2000 سے پہلے، عام بجٹ فروری کے آخری کاروباری دن میں شام میں پانچ بجے پیش کیا جاتا تھا ۔ سال 2001 میں، اٹل بہاری واجپئی کے وزیر اعظم کے عہد کے دوران، بجٹ کا وقت بدل گیا تھا اور اسے پہلی بار دن میں 11 بجے پیش کیا گیا ۔ یہ بجٹ وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پیش کیا تھا۔
آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر مالیات آر کے شن مکھم چیٹی 1947..1949 تھے۔ سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی ملک میں سب سے طویل مدت تک وزیر مالیات رہے۔ وہ سب سے پہلے 1959 سے 1964 ، پھر 1967 سے 1970 تک وزیر مالیات کے عہدے پررہے ۔ اس کے بعد، وہ 1977 سے 1979 بھی وہ اس عہدے پر رہے۔ سب سے زیادہ بجٹ پیش کرنے کا فخر بھی صرف مرارجی دیسائی کو ہے۔ انہوں نے کل دس بجٹ پیش کیے، جن میں سے آٹھ مکمل اور دو عبوری بجٹ تھے۔