وارانسی: 06 جولائی(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آر ایس ایس کے فاونڈر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش کے موقع پر وارانسی کے پنچ کوشی شاہراہ پر’’آنند کانن نوگرہ واٹکا‘ میں پیپل کادرخت لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ ۔
انہوں نے ہرہوا علاقے کے رام سنگھ پور گاؤں میں’آنند کانن نوگرہ واٹکا‘ پوجا کر کے شجر کاری مہم کا آغاز کر کے ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شجر کاری کرنے اور پودوں کی حفاظت کرنے کا عزم کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین نے مسٹر مودی کا ہاتھوں میں درخت لے کر استقبال کیا۔
اترپردیش میں 22 کروڑ نئے شجر لگانے کے ہدف کے تحت وارانسی میں تقریبا 27 لاکھ نئے پودے لگائے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ndtv/status/1147382699230822400
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنچ کوشی شاہراہ کے آس پاس شجرکاری کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے علاوہ اسکولی بچوں کو پودوں کے حفاظت کی ذمہ داری دی جائےگی۔ پودوں کو رول نمبر سے شناخت دی جائے گی اور الگ الگ جماعتوں کے طلبا کو ان کی ذمہ داری دی جائے گی۔