نئی دہلی، 6 جولائی ( یواین آئی) بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا جمعہ کو یہاں انتقال ہو گیا ۔ وہ 73 سال کے تھے ۔مسٹر فیضی کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں ۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں تین مارچ 1946 کو پیدا ہوئے مسٹر فیضی کینسر میں مبتلا تھے اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چل رہا تھا ۔
انہوں نے جمعہ کو رات سوا 11 بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی ۔ مسٹر فیضی سی پی آئی کے قومی سکریٹری تھے اور وہ پارٹی کے ترجمان اخبار نیو ایج کے ایڈیٹر بھی رہے تھے۔سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی، اتل انجان اور دنیش نے مسٹر فیضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے مسٹر فیضی نے بائیں بازوں تحریکوں میں اہم کردار نبھایا تھا اور ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔