وارانسی، 6 جولائی ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھارت رتن سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے شاندار مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ مسٹر مودی نے بابت پو ر واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے باہر نصب لال بہادر شاستری کے مجسمہ کی ریموٹ کا بٹن دبا کر نقاب کشائی کی اور پھر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں سلام کیا ۔
اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین اور سابق مرکزی وزیر جے پی نڈا، ریاستی صدر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ اور وزیر اطلاعات نیل کنٹھ تیواری ، انجہانی شاستری کے بیٹے انل شاستری اور سنیل شاستری، بابت پور ہوئی اڈے کے ڈایریکٹر اے کے رائے سمیت کئی دیگر معززین موجود تھے ۔ ان لیڈروں نے بھی بھارت رتن کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
Tribute to an exemplary leader admired by all sections of society.
On landing in Varanasi, PM @narendramodi unveiled a statue of former PM Shri Lal Bahadur Shastri Ji. This statue is located at the Varanasi airport. pic.twitter.com/MWFBDzDsnK
— PMO India (@PMOIndia) July 6, 2019