نئی دہلی، 7 جولائی ( یواین آئی) ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکار ہ سپنا چودھری اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئیں بی جے پی کی ملک بھر میں چلائی جا رہی رکنیت مہم کے تحت یہاں منعقد ایک تقریب میں سپنا چودھری پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئیں ۔
اس موقع پر بی جے پی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، تنظیم کے جنرل سیکریٹری رام لال، بی جے پی کے دہلی انچارج شیام جاجو،مرکزی وزیر ہرش وردھن اور دہلی بی جے پی صدر سمیت دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ سپنا چودھری نے اس با ر کے عام انتخابات میں دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کے حق میں انتخابی تشہربھی کی تھی ۔