بنگلور، 8 جولائی (یو این آئی) کرناٹک میں وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی کانگریس-جنتا دل (ایس) اتحادی حکومت کو بچانے کی کوشش کے تحت پیر کو کانگریس کے تمام 21 وزراء نے استعفی دے دیا۔
کانگریس کے رہنماؤں نے ایسا کرکے پارٹی کے اعلی کمان کوکابینہ کو تبدیل کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔
اتحاد ساتھیوں کے درمیان سنگین اختلافات کی وجہ سے، کانگریس 10 اور جنتا دال (سیکولر) کے تین رکن اسمبلی نے اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار کو استعفی سونپ دیا تھا۔
استعفی دینے والے بیشتر رکن قانون ساز ممبئی کے ایک ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔ ان ایم ایل اے کے استعفی کے ساتھ مسٹر کمارسوامی کی حکومت پر بحران کے بادل چھاگئے ہیں۔