رام پور (نامہ نگار)رام کی رکن پارلیمنٹ جیا پردا نے صدرجمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے۔ کہ مظفرنگر کے فسازدگان کو معاوضہ کی رقم جلد از فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستمبر میں مظفر نگر میں فرقہ وارانہ فساد ہوگیاتھا۔ جس میں کافی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ فساد سے متاثر متعدد خاندان راحت کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اور اپنے گھروں کو واپس آنے میں خوف محسوس کررہے تھے۔ متاثر خاندان کے لوگوں کو ابھی معاوضہ کی رقم فراہم نہیں ہوسکی ہے۔ اس لئے جن لوگوں کو معاوضہ کی رقم نہیں مل سکی ہے انہیں فوری طور پر مدد کے احکامات دیئے جائیں۔