دو برس کی کمی کے بعد سال 2018ء میں جرمنی کی سڑکوں پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ سائیکل سواروں کی موت کی تعداد میں ہوا۔
جرمنی میں گزشتہ برس یعنی 2018ء کے دوران سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 3,275 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق یہ تعداد اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں تین فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل کے دو برس کے دوران ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی تھی۔
اسی طرح سال 2018ء کے دوران ایسے حادثات کے نتیجے میں 396,000 افراد زخمی بھی ہوئے اور یہ تعداد 2017ء کے مقابلے میں 5,706 افراد زائد ہے۔