نئی دہلی، 11 جولائی (یو این ن آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو بابری مسجد-اجودھیا معاملہ میں ثالثی کر رہے پینل سےثالثی کے عمل پر 18 جولائی تک پوزیشن رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔
ayodhya
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج (رٹائرڈ) ایف ایم آئی خلیف اللہ کی قیادت والا ثالثی پینل اگر اجودھیا معاملہ کو حل کرنے کے لئے لاچاری کا اظہار کرتا ہے تو وہ معاملہ کی سماعت 25 جولائی سے شروع کرے گی۔
https://twitter.com/ANI/status/1149185551997767680
قابل غور ہے کہ جسٹس خلیف اللہ کی صدارت میں تین رکنی ثالثی پینل کوقابل قبول حل تلاش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ کمیٹی میں روحانی پیشوا شري شري روی شنکر اور ثالثی کے ماہر سینئر وکیل رام پنچوشامل ہیں۔
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ ثالثی عمل میں کوئی پیش رفت درج نہیں ہوئی ہے اور اسے بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ ثالثی عمل میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
#HTNewsAlert | For more on this, visit https://t.co/o0DfqOYtUN #SupremeCourt #Ayodhya pic.twitter.com/eXjESa3hDV
— Hindustan Times (@htTweets) July 11, 2019