مظفرنگر(بھاشا)ضلع کے کلہری گاؤں میں جائیداد کے سلسلہ میں ایک ایک فریق نے دوسرے فریق پر گولی چلادی جس میں نو سالہ بچہ ہلاک ہوگیا اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کل ہواجب یامین اور مسلم کے درمیان ایک دیوار بنانے پر اختلاف ہوا جس پر یامین اپنی جائیداد ہونے کاد عویٰ کررہاتھا۔دونوں فریقوں میں جھڑپ تشدد کی شکل اختیار کرگئی اور یامین نے مسلم اور ان کے ساتھیوں پر گولی چلادی۔ پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ابوذر نامی بچہ ہلاک ہوگیا اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا۔زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور علاقہ میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔