مظفر نگر (بھاشا)ضلع میں ایک مذہبی علاقہ میں ایک نوجوان نے تیرہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے اس کی آبروریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی مذہبی مقام کے نزدیک ایک دکان پر گئی تھی تبھی یہ واقعہ رونما ہوا۔ بیہوشی کی حالت میں باہر آنے کے بعد اس نے خود کو ایک گھر میں پایا۔ لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ۲۲سالہ انکرجبراً کل شام ہم کو ایک مکان میں لے گیا اور وہاں اس نے آبروریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔