سیتاپور (بھاشا)اترپردیش میں سیتاپور ضلع کے لہر پور علاقہ میں دو افراد نے ایک خاتون کی عصمت دری کرکے اسے سوکھے کنویں میں پھینک دیا۔ لہر پور کے تھانہ انچارج عنایت اللہ نے بتایا کہ تیس سالہ خاتون کے ساتھ گاؤں کے ہی بدھااور توقیر نام کے نوجوانوں نے ۱۴؍فروری کو عصمت دری کرکے اسے کنویں میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کو تشویشناک حالت میں کنویں سے نکالاگیا اور اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بدھا کو گرفتار کرلیا گیاہے اور دوسرے کی تلاش کی جارہی ہے۔