اسلام آباد، 17 جولائی : ممبئی حملے کے اہم سازشی حافظ سعید کوپاکستان کی پنجاب پولیس نے بدھ کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ٹی) نے حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گوجرانوالہ کے جارہے تھے ۔
انسداد دہشت گردی ادارے نے دہشت گردوں کی مالی معاونت پر5 کالعدم تنظیموں کےرہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے تھے۔ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے،.سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم دعوة والارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ ، کالعدم المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ،الحمد ٹرسٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ان افراد پرٹرسٹ کے نام پردہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کیلیے فنڈزاکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔پاکستان کی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں برس فروری میں جماعت الدعوۃ پر پابندی لگائی تھی ،اس سے قبل یہ جماعت واچ لسٹ میں تھی۔ جماعت الدعوۃ پرامریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی پابندی لگا رکھی تھی۔
رپورٹوں کے مطابق پاکستان نے یہ کارروائی اپنے ہوائی راستے کو تمام شہریوں کی ٹریفک کے لئے کھول دئے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ دورہ سے پہلے کی ہے۔
عمران خاں کی حکومت پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کا زبردست دباؤ تھا۔