نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) اجودھیا کی بابری مسجدکو منہدم کرنے کی سازش کے مجرمانہ معاملے میں نچلی عدالت نو ماہ ماہ کے اندر فیصلہ سنائے گی ۔
اس معاملے میں بی جے پی کے رہنما ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ وغیرہ رہنما ملزم ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1152104619788656640?s=20
سپریم کورٹ نے جمعہ کو معاملات کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ مجرمانہ سازش معاملے میں چھ ماہ کے اندر گواہوں کے بیانات درج ہوجانے چاہپئے،جبکہ نو ماہ کے اندر فیصلہ سنا دیا جاناچا ہئے۔
جسٹس روہنگٹن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے ہدایت دی کہ اس معاملے میں آج کی تاریخ سے نو ماہ کے اندر فیصلہ کردیا جانا چاہئے۔
https://twitter.com/htTweets/status/1152103358963965952?s=20
عدالت نے معاملے کی سماعت کرنے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج ایس کے یادو کی میعاد کو آگے بڑھانے کا بھی اتر پردیش کی حکومت کو ہدایت دی ۔ مسٹر یادو 30 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں ۔