وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کے موقع پر ملک کو کئے جانے والے خطاب کیلئے ایک بار پھر لوگوں سے مشورے دینے کی اپیل کی ہے۔
دوسری مرتبہ اقتدارپرآنے کے بعد پی ایم مودی اس بار15 اگست کو لال قلعہ سے پہلی مرتبہ ملک سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرلوگوں سے ایک بار پھراپیل کی ہے کہ وہ یوم آزدی کے موقع پرقوم کے نام خطاب کیلئے اپنے مشورے بھیجیں۔ انہوں نے یہ مشورے نریندر مودی ایپ پربھیجنے کیلئے کہا ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ خطاب کیلئے ایپ پر جو مشورے ملے ہیں، وہ مختلف اور معلوماتی ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کا کہناہے کہ یوم آزادی کے موقع پرلال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کے وقت میں صرف ایک ذریعہ ہوں اور یہ ایک شخص نہیں بلکہ ملک کے 130 کروڑعوام کی آوازہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہیں ملک کے ہر حصے سے خطاب کیلئے مشورے ملے تھے جوتقریر کے کافی کارآمد ثابت ہوئے