نئی دہلی، 20 جولائی (یواین آئی) نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی ) نے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی اور آبی سمیت کئی طرح کے خطرناک آلودگی پھیلانے والی ڈیری صنعتوں پر قانون کے تحت نکیل کسنے میں ناکام رہنے پر دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈي پي سي سي ) کو سخت پھٹکار لگائی ہے اور اس سلسلے میں جلد از جلد کارگر قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔
ٹربیونل کے صدر آدرش کمار گوئل کی صدارت والی جسٹس کے رام کرشنن، جسٹس ایس پی واندگي اور ناگن نندا کی چار رکنی بنچ نے ڈیری صنعت کی جانب سے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بڑے پیمانے پر آلودگی پھیلانے کے مسئلہ پر اپنے اس سال یکم اپریل کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ڈي پي سي سي کو سخت پھٹکار لگائی اور اس سمت میں ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ این جی ٹی کے حکم پر عمل پر ناکام رہنے پر ڈي پي سي سي کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے. بنچ نے اگلی سماعت کی تاریخ 20 ستمبر طے کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس کے پہلے کے حکم اور اس مسئلے کے معاملے میں بار بار کے احکامات کی ڈي پي سي سي نے خلاف ورزی کی ہے۔ ایسا کر کے وہ پانی کے تحفظ کنٹرول قانون -1974 اور فضائی آلودگی کنٹرول قانون -1981 کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی سے بچ رہی ہے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے دیگر قانونی اداروں پر جرمانہ لگانے کا حکم جاری کر رہی ہے، جو اس کےدائرہ اختیار میں نہیں ہے۔
ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایران سے رابطہ میں ہے ہندوستان