لکھنؤ(نامہ نگار)بازار کھالہ علاقہ میںرہنے والی ایک خاتون نے شوہر کی بیماری سے پریشان ہوکر خودسوزی کر کے جان دے دی۔بازار کھالہ کے عیش باغ واقع رامنگر کولونی کے رہنے والے انوپم کمار شریواستو کافی دنوں سے بیمار چل رہا تھا اور موجودہ وقت میں ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ شوہر کی بیماری سے پریشان انوپم کی بیوی ۴۵سالہ ششی شریواستو نے سنیچر کو خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ کنبہ والوں نے اسے بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ششی کی موت ہو گئی۔
اطلاع پر پہنچی وزیر گنج پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔