لکھنؤ۔(نامہ نگار)موہن لال گنج علاقے میں ایک خاتون کی آگ کی زد میں آ نے سے جھلس کر موت ہوگئی۔ متوفیہ کے بھائی نے جب صبح کو دیکھا تو اس کی بہن جھلسی ہوئی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ اس بات کی اطلاع متوفیہ کے بھائی نے پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا دیا۔ موصولہ خبرکے مطابق موہن لال گنج کے کترولہ گاؤں کی رہنے والی راجکماری (۵۸) رات میں اپنے گھر میں سو رہی تھی۔اس کے بستر کے قریب موم بتی روشن تھی۔ کسی وجہ سے موم بتی اس کے بستر پر گرگئی ہے اور کپڑوں میں آگ لگ گئی۔ اسی دوران راجکماری کے کپڑوں میں بھی آگ لگ گئی اور وہ بری طرح جھلس گئی۔ صبح ہونے کے بعد جب اس کا بھائی موقع پر پہونچا تو دیکھا کہ راجکماری جھلسی ہوئی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ اور اس کی موت ہوگئی تھی،خوشی رام نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔