لکھنؤ۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں جج کی کار سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ٹرک سے جاٹکرائی کار میں سوار اے ڈی جی پی
، ان کی اہلیہ ، ملازمہ اور گنر موجود تھے ۔
اس حادثے میں اے ڈی جی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دیگر افراد شدید طورسے زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پرپہونچ کر پولیس نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر میںداخل کرایا اور اے ڈی جی کو لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
متوفی کے بیٹے نے حادثے کی رپورٹ درج کرادی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق بستی کے باشندے ونے کمار شریواستو (۵۴)اپنے کنبے کے ساتھ دہرادون میں رہتے تھے۔
وہ اس سے قبل بطور ایڈینشنل سیشن جج کانپور میں تعینات تھے۔ تقریباً تین ماہ قبل نیشنل ہائی وے پروویجنل کورٹ لکھنؤ میں ان کی تقرری ہوئی تھی۔ انہوں نے لکھنؤ منتقل ہونے کیلئے جمعہ کو گھریلو سامان بذریعہ ٹرک کانپور سے لکھنؤ بھیج دیا تھا ۔ اور خود ذاتی کار سے اپنی اہلیہ آبھاشریواستو،گنر سبھاش وملازمہ کاجل کے ساتھ لکھنؤ جارہے تھے ۔
کار اے ڈی جے خود چلارہے تھے اسی دوران دیر رات اے ڈی جے ونے کار بنتھرا تھانے علاقے میں کانپور روڈ واقع کٹی بغیہ کے قریب مورنگ سے لدے ہوئے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ٹرک سے جاٹکرائی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار ٹرک کے نیچے گھس گئی ۔
حادثے میں کار میں سوار تمام لوگ زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر مقامی پولیس نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر میں داخل کرایا جہاںعلاج کے دوران سنیچر کی صبح اے ڈی جے کی موت ہوگئی جبکہ ان کے اہل خانہ کو طبی علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔