ممبئی : سلمان خان نے انکشاف کیا ہیکہ ابھی تک کسی نے بھی ان سے شادی کیلئے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ 53 سالہ ایکٹر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں رومانی ماحول والے ڈنرس کیلئے نہیں جاتا ہوں۔
مجھے مدھم روشنی میں نظر نہیں آتا کہ میں کیا کھا رہا ہوں لیکن مجھے خراب محسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے ابھی تک کوئی لڑکی شادی کیلئے رجوع نہیں ہوئی ہے۔ سلمان نے ماضی میں کہا تھا کہ انہیں شادی پر یقین نہیں اور انہوں نے ایسے بندھن کو دم توڑنے والا بندھن قرار دیا تھا۔