بھوپال، 29جولائی (یو این آئی) مسٹر لال جی ٹنڈن نے آج یہاں راج بھون میں منعقدہ شاندار تقریب میں مدھیہ پردیش کے گورنر کے طورپر حلف لیا۔
ریاست کے ایکزیکیوٹیوچیف جسٹس آر ایس جھا نے مسٹر ٹنڈن کو گورنر کے عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ، اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی، اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو، ریاستی حکومت کے کئی وزرا، عدلیہ کی کئی ہستیاں، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈر اور سنیئر حکام موجود تھے۔
حلف برداری کے بعد گورنر کو وزیراعلی، وزرا، سینئر لیڈروں اور حکام نے پھول پیش کرکے نیک خواہشات دیں۔
مسٹر ٹنڈن اس سے پہلے تک بہار کے گورنر تھے۔ حال ہی میں انہیں مدھیہ پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی موجودہ گورنر محترمہ آننندی بین پٹیل کو اترپردیش منتقل کیا گیا ہے۔