نئی دہلی،29جولائی(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکو عالمی یوم شیر پر ملک میں شیروں کے تحفظ کے لئے اپنی حکومت کے پرعزم ہونے کااظہا رکیا۔
مسٹرمودی نےعالمی یوم شیر پر ’آل انڈیا ٹائگر اسٹیمیشن -2018‘‘ کو جاری کرتے ہوئے کہا،’’آج ہم شیروں کے تحفظ کےلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔شیروں کی گنتی کی نتیجے ہر ہندوستانی کو خوش کریں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ نو سال پہلے سینٹ پیٹرس برگ میں سال 2022 تک شیروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا ہدف پورا کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔
مسٹر مودی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان میں تقریباً 3000شیر ہیں جو شیروں کی سب سے بڑی تعداد میں سے ایک ہے اور شیروں کےلئے ملک سب سے محفوظ ہے۔‘‘
وزیراعظم نے ملک میں شیروں کے تحفظ کو فروغ دینے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا،’’اس شعبہ سے منسلک لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ’ایک تھا ٹائگر‘ سے شروع ہوئی کہانی کو ’ٹائگر زندہ ہے‘ تک پہنچانے کےلئے مسلسل کوشاں رہنا چاہئے۔شیروں کے تحفظ کی کوششوں کی توسیع کی جانی چاہئے۔ ان کی رفتار کو مزید تیز کیا جانا چاہئے۔پروگرام میں وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر بھی موجود تھے۔
یواین آئی۔اےایم۔