بینگلورو،29جولائی(یواین آئی)کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس ییدورپا نے پیر کو یہاں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔
مسٹر ییدو رپا کے اعتماد کا ووٹ کی تجویز پیر کو پیش کرنے کے بعد اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش نے اعتماد کا ووٹ ثوتی ووٹوں سے پاس ہونے کا اعلان کیا۔
گورنر نے مسٹر ییدو رپا کو جمعہ کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلانے کے بعد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیاتھا۔وزیراعلی نے آج اعتماد کے ووٹ کی تجویز رکھنے کی بات کہی،کیونکہ ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ طے کرنے کےلئے 31جولائی سے پہلے اہم مالیاتی بل پاس کیا جانا ہے۔
اسمبلی اسپیکر کی جانب سے اتوار کو 17باگی اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرائے جانے کے بعد ایوان کے 224 اراکین کی تعداد گھٹ کر 207رہ گئی تھی اورپارٹی کو اکثریت ثابیت کرنے کےلئے 105 اراکین کی ضرورت تھی جسے آسانی سے حاصل کرلیاگیا۔