نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی)عام آدم پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیراعلی اروند کیجری وال نے 200 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے گراہکوں کا بل پوری طرح معاف کرنے کاجمعرات کو اعلان کیا۔ اس کے علاوہ 201 سے 400 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو 50 فیصد سبسڈی دیئے جانے کا انہوں نے اعلان کیا۔
مسٹر کیجری وال نے جمعرات کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آج سے ہی نافذ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن(ڈی آئی آر سی)نے بدھ کو گھریلو بجلی صارفین کے لئے لوڈ طے چارج میں 75 روپے سے 105 روپے فی کلوواٹ تک کی کمی کردی تھی۔
وزیراعلی نے بتایا کہ گھریلو بجلی صارفین فی ماہ 200 یونٹ تک بجلی کی کھپت کرتا ہے تو اسے بل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 201 یونٹ سے 400 یونٹ تک ماہانہ کھپت والے گھریلو صارفین کو 50 فیصد سبسڈی ملے گی۔
اس طرح صفر سے 200 یونٹ خرچ کرنے والے صارفین کا بل پوری طرح معاف ہوگا۔ اس طرح 201 سے 400 یونٹ کے درمیان کھپت والے کو 200 یونٹ والا فائدہ نہیں ملے گا لیکن اسے 50 فیصد کی سبسڈی ملے گی اور ساتھ ہی س کا فی یونٹ خرچ ساڑھے چار روپے ہوگا۔